سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف 

03:46 PM, 8 Mar, 2024

notype

(ویب ڈیسک ) سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف  کے باعث معائنے کیلئے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لایا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سینیٹر اعجاز چوہدری کو دل کی تکلیف کے باعث   پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی ( پی آئی سی ) میں معائنے کے لیے لایا  گیا ۔ سینیٹر اعجاز چوہدری کو سخت سیکورٹی میں پی آئی سی لایا گیا۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ   پی آئی سی میں معائنے کے بعد اعجاز چوہدری کو اسلام آباد لیجایا جائے گا۔

واضح رہے کہ اس سے قبل    ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے سیکرٹری سینیٹ کو پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر اعجاز چوہدری کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کی رولنگ دے دی اور کہا کہ صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈالنا اعجازچوہدری کا حق ہے۔

رولنگ کے بعد پی ٹی آئی ارکان نے ڈیسک بجا کر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزیدخبریں