محمدساجد: بھارت میں مسلمانوں پر زمین کو تنگ کیا جارہا ہے، مودی سرکار ایک طرف تو اقلیتوں کے تحفظ کی بات کرتی ہے تو دوسری جانب بھارت میں ہی نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں، سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں نمازیوں پر ٹھوڈے برسائے جارہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت میں انتہا پسند ہندوؤں کے مظالم کم نہ ہوسکے ، مسلمانوں مردوں، بچوں اور عورتوں کو اب بھی سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری و ساری ہے، بھارتی وزیراعظم نریندرمودی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جن کی جانب سے فرضی کارروائی کا کہا جاتا ہے مگر عالمی میڈیا کو دکھانے کے لئے سیاسی بیانات دینا مودی سرکار کا شیوہ بن چکا ہے۔
بھارت میں آج بھی مسلمانوں انتہا پسند ہندوؤں کے ہاتھوں قتل ہورہے ہیں، زبردستی مسلمان نوجوانوں سے ’ جے شری رام ‘ کے نعرے لگائے جارہے ہیں انکار کی صورت میں سرعام بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے، یویٹوب، فیس بک، انسٹاگرام جیسی مختلف رابطوں کی ایپس پر مسلمانوں پر بھارت میں ہونے والے تشدد کی ویڈیوز موجود ہیں، ایک اور نئی ویڈیو منظر عام پر آئی ہے جس میں بھارتی پولیس اہلکار نمازیوں کو زور سے ٹھوڈے مار رہا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نماز جمعہ کے لئے نمازی زیادہ ہونے پر کچھ سٹرک پر نماز پڑھ رہے ہیں جس پر پولیس اہلکار طیش میں آگیا اور مارنا شروع کردیا، پاس کھڑے لوگوں نے سمجھانے کی کوشش کی تو مزید غصے دکھانے لگا۔