کون کونسی گاڑیو ں پر اضافی سیلز ٹیکس عائد کیا گیا؟ اہم خبر آگئی

06:40 PM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک:حکومت نے مقامی طور تیار گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافہ کردیا جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 1400 سی سی سے اوپر کی گاڑی پر سیلز ٹیکس کی شرح بڑھا دی گئی ہے، 40 لاکھ سے اوپر کی گاڑی پر بھی ٹیکس کی شرح میں اضافہ کردیا گیا ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سیلز ٹیکس کی شرح 18 سے بڑھا کر 25 فیصد کردی گئی ہے۔ مقامی طور پر تیار ڈبل کیبن، فور ویل پک اپ پر بھی اضافی سیلز ٹیکس عائد ہوگا۔

گاڑیوں پر ٹیکس میں اضافے کے نوٹی فکیشن کا اطلاق آج سے ہی ہوگا، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے 14 فروری کو سیلز ٹیکس میں اضافے کی منظوری دی تھی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ سیلز ٹیکس میں اضافے سے 4 ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔

مزیدخبریں