ملازمین کیلئے نئی پنشن سکیم لانے کی تیاری، حکومتی پنشن نہیں ملے گی

07:18 PM, 8 Mar, 2024

ویب ڈیسک: آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد کرتے ہوئے نئی حکومت یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن سکیم لانے کی تیاری کررہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نئی حکومت میں بھی آئی ایم ایف کی شرائط پرعملدرآمد جاری ہے، سرکاری ملازمین کے لیے نئی اسکیم کی تجویز سامنے آگئی،سرکاری ملازمین کو حکومتی پنشن کے بجائے رضاکارانہ پنشن کی سکیم دی جائے گی، ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے یکم جولائی سے نئی رضاکارانہ پنشن اسکیم لانے کی تیاری کی جارہی ہے، نئی پنشن سکیم سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن نے تیار کی ہے۔

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مجوزہ سکیم کے تحت ملازمت کی تبدیلی کی صورت میں بھی ملازمین کو پنشن کی سہولت جاری رہے گی، اس سکیم کے سرکاری اور نجی دونوں شعبوں پراطلاق کی تجویزبھی دی گئی ہے۔

یاد رہے آئی ایم ایف نے پاکستان سے پنشن اخراجات کو محدود کرنے کے لئے رضاکارانہ پنشن سکیم شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے، رضاکارانہ پنشن سکیم کی ضروری قانون سازی فنانس بل میں ہوگی۔

آئی ایم ایف نے تجویز دی تھی کہ قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے اور پنشنرزکو صرف ایک پنشن دی جائے، مختلف اداروں میں کام کرنےوالے ریٹائرڈ افسران کوالگ الگ پنشن نہ دی جائے، ایک پنشنر کو 3،3پنشن دینے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے۔

مزیدخبریں