لاہور(پبلک نیوز) قمر زمان کائرہ اور چوہدری منظور سمیت پی پی وسطی پنجاب کے عہدیداروں نے استعفے دے دیئے۔
بلاول بھٹو کی زیر صدارت ویڈیو لنک اجلاس میں پیپلز پارٹی پنجاب کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، اگلے تین سال کے لیے نئے عہدیداروں کی تقرری کے سلسلے میں استعفے پیش کیے گئے۔
ترجمان پیپلز پارٹی کے مطابق اجلاس میں عہدیداروں کا کہنا تھا کہ ہماری تقرری کو 3 سال مکمل ہو چکے ہیں اور ہماری خواہش ہے وسطی پنجاب میں پارٹی کی تنظیم نو کی جائے۔