کنگنا رناوت بھی کورونا وائرس میں مبتلا

11:00 AM, 8 May, 2021

حسان عبداللہ

نئی دہلی(ویب ڈیسک) سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں اداکارہ کنگنا رناوت نے کہا کہ انہیں نزلہ و زکام ہے تاہم وہ جلد اس پر قابو پا لیں گی"۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے طبعیت کی ناسازی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کیا، جو مثبت آ گیا۔

کنگنا نے کہا "پچھلے کچھ دنوں سے میری آنکھوں میں جلن تھی جبکہ جسم میں تھکاوٹ اور کمزوری محسوس ہو رہی تھی۔ ادکارہ نے مزید کہا "میں نے اپنے آپ کو الگ کردیا ہے ، مجھے اندازہ نہیں تھا کہ میں کورونا میں مبتلا ہو چکی ہوں اور یہ وائرس میرے جسم میں پارٹی کر رہا ہے ، میں اس پر قابو پا لوں گی، کورونا سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس ہفتے کے شروع میں کنگنا کا ٹویٹر اکاؤنٹ معطل کردیا گیا تھا ، پلیٹ فارم نے اکاونٹ کو نفرت انگیز مواد کی پالیسیوں کی خلاف ورزی پر معطل کیا تھا۔ اس کے بعد کنگنا نے دوسرے طریقوں سے بھی اپنی رائے کا اظہار جاری رکھنے کا عزم کیا تھا ، اور اس کے بعد سے کنگنا نے انسٹاگرام کو اپنی اولین ترجیح بنا لیا ہے۔

مزیدخبریں