مہمند : پانی کی ٹینکی گرنے سے 7 بچے جاں بحق

11:22 AM, 8 May, 2021

حسان عبداللہ

مہمند (پبلک نیوز) مہمند میں پانی کی ٹینکی گرنے سے سات بچے جانبحق ایک زحمی ہو گیا۔

ریسکیو حکام نے کہا کہ ابتدائی اطلاع کے مطابق بچے واٹر ٹینک کے نیچے کھیل میں مصروف تھے، ریسکیو میڈیکل ٹیم نے زخمی بچے کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کر دی ہے۔ ریسیکو حکام نے کہا کہ جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 5 سے 12 سال کے درمیان تھی۔

جاں بحق ہونے والے بچوں میں 12 سالہ ریحان، 6 سالہ عماد اللہ، 8 سالہ فرمان اللہ، 8 سالہ نفیسہ، 6 سالہ وجیہہ، 4 سالہ مروہ اور 5 سالہ منیبہ شامل ہیں۔ زخمی اور میتوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزیدخبریں