وزیر اعظم اپنی عید کی چھٹیاں کہاں اور کیسے گزاریں گے؟

02:07 PM, 8 May, 2021

شازیہ بشیر

اسلام آباد ( پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان اپنی عید کی چھٹیاں کہاں اور کیسے گزاریں گے؟ ان کی عید پر مصروفیات کیا ہوں گی؟ عید کے موقع پر کس کس خاص مہمان سے ملیں گے؟ اس حوالے سے ذرائع نے اندر کی خبر دے دی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اس بار انھوں نے عید کے خوبصورت دن سرکاری مصروفیات میں گزارنے کے بجائے اپنی فیملی کے ساتھ گزارنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اعظم عمران خان اپنی عید الفطر کی چھٹیاں اہل خانہ کے ساتھ نتھیا گلی میں گزاریں گے۔

نتھیا گلی کی کھلی فضاؤں میں وہ اپنے اہل خانہ کو وقت دیں گے۔ اپنے اہل خانہ کو اس خوبصورت تہوار پر تحائف بھی دیں گے اور ان کے ساتھ وقت بھی گزاریں گے۔ نتھیا گلی کا انتخاب ان کا اپنا ہے، فیملی کے ساتھ وقت گزارنے کا فیصلہ بھی انھوں نے خود کیا۔

واضح رہے کہ رواں برس حکومت کی جانب سے 10 تا 15 مئی عید کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ عید الفطر کی تعطیلات کے دوران پاکستان میں سیاحت اور مسافت دونوں پر پابندی ہے۔ ٹرانسپورٹ کو کورونا وائرس کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔

یہ بھی خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان فی الحال تین روزہ دورے پر سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں پر مختلف معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے جبکہ انھوں نے پاکستان میں ایک اور عظیم الشان مسجد بنانے کی خوشخبری بھی آج اپنے عوام کو سنائی۔

مزیدخبریں