بھارت سے آنیوالے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ

02:36 PM, 8 May, 2021

احمد علی

اسلام آباد ( پبلک نیوز) بھارت سے آنے والے طیارے کی پاکستان میں ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق نئی دہلی سے آنے والے طیارے نے اسلام آباد ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی۔ طیارہ کینیڈین ایئر فورس کا ہے۔ طیارے کو فیول ختم ہونے پر ایمرجنسی کے طور پر لینڈ کیا گیا۔

ایئرپورٹ حکام کے مطابق سی ایف سی 4165 نے نئی دہلی سے اڑان بھری لیکن فیول کی کمی کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کے بعد طیارے کی فیولنگ کی گئی۔ فیولنگ کے بعد کینیڈین ایئر فورس کا اس طیارہ نے بحرین کے لیے پرواز پر روانہ ہونا تھا۔

مزیدخبریں