سی ٹی ڈی کی کاررائی، خودکش حملہ میں مطلوب تین دہشتگرد گرفتار

04:08 PM, 8 May, 2021

شازیہ بشیر

بنوں ( پبلک نیوز) سی ٹی ڈی بنوں ریجن کی بڑی کارروائی، سی ٹی ڈی تھان پر سال 2017 میں خودکش حملہ میں مطلوب تین دہشتگرد ڈاکٹر ظفر اقبال، نورانی گل عرف مدنی اور شکور عرف حمیدی گرفتار۔

تفصیلات کے مطابق مطلوب دہشتگردوں کے حوالے سے صوبائی حکومت نے ان کی سر کی قیمت ساٹھ لاکھ 60 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ تینوں دہشت گرد لوکل پولیس ضلع بنوں کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔

دہشتگردوں کا تعلق تحریک طالبان پاکستان کے لوکل کمانڈر افسرعلی عرف پشتون اور لوکل کمانڈر الیاس عرف قاری بلال گروپ سے ہے۔ مذکورہ دہشتگرد عید الفطر کے موقع پر دہشتگردی، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی غرض سے آئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں دہشت گرد گریڑہ اور خواجہ مد منڈان کے آس پاس سے گرفتار کیے گئے۔

مزیدخبریں