واٹس ایپ متنازع پالیسی نہ ماننے والوں کا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیگا؟

04:55 PM, 8 May, 2021

احمد علی

 ویب ڈیسک: واٹس ایپ کی جانب سے متعارف کرائی جانے والی نئی پالیسی کو متنازع قرار دیا گیا تھا۔ جس پر ایک بار کمپنی نے خاموشی اختیار کر لی تھی تاہم بعد ازاں اس کو جاری رکھنے کا فیصلہ سنایا تھا۔

صارفین اب ایک بار پھر سے نئی پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں۔ صارفین سمجھ رہے ہیں کہ 15 مئی تک ڈیڈ لائن تھی لہذا اب ان کے واٹس ایپ اکاؤنٹ ڈیلیٹ ہو جائیں گے۔ چونکہ واٹس انتظامیہ نے پندرہ مئی تک آخری تاریخ رکھی تھی۔

اب واٹس ایپ کی جانب سے نیا بیان جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق جو لوگ نئی پرائیویس پالیسی کو اگر نہیں بھی قبول کرتے ہیں تو ان کے اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کیے جائیں گے۔ بلکہ واٹس ایپ کی جانب سے ان کو بار بار نوٹیفکیشن بھیجے جاتے رہیں گے۔

نئے بیان میں کہاگیا ہے کہ ابتدائی طور پر نئی پالیسی کو نہ ماننے والے اپنی چیٹ لسٹ تک رسائی کھو دیں گے۔ بعد ازاں ان کو واٹس ایپ پر کال کرنے کی سہولت سے محروم کر دیا جائے گا۔ دونوں سہولتوں کے بعد واٹس ایپ اکاؤنٹ بند کر دیا جائے گا۔

خیال رہ کہ واٹس ایپ کی متنازع ہونے والی پالیسی کے مطابق واٹس ایپ صارفین کا ڈیٹا فیس بک کے ساتھ شیئر کیا جانا تھا۔

مزیدخبریں