پشاور ( پبلک نیوز) ٹریفک پولیس کے دفر میں اہلکار کو ٹک ٹاک ویڈیو بنانا کچھ زیادہ ہی مہنگی پڑ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس اہلکار ریحان نے ٹک ٹاک ویڈیو بنانے کے لیے اپنے دوست کو بھی دفتر بلا لیا تھا۔ جس کے بعد انھوں نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو بنائی۔ ویڈیو کی اطلاع چیف ٹریفک پولیس آفیسر تک جا پہنچی۔
ریحان کے دوست نے وہاں بنائی جانے والی ویڈیو جب ٹک ٹاک پر اپلوڈ کی تو وہ وائرل ہو گئی۔ وائرل ہونے والی ویڈیو پر چیف ٹریفک پولیس آفیسر نے نوٹس لیتے ہوئے اہلکار کو نہ صرف نوٹس جاری کیا بلکہ معطل بھی کر دیا۔
یاد رہے کہ کچھ دن پہلے شہر قائد میں بھی ایک پولیس کانسٹیبل نے ٹک ٹاک ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تھی۔ پولیس کانسٹیبل ویسٹ زون کے تھانہ میں تعینات تھا۔ جس نے اپنی ٹک ٹاک ویڈیو میں کئی بھارتی اداکاروں کے ڈائیلاگ کاپی کیے تھے۔
اس سے قبل تین خواتین پولیس اہلکاروں نے بھی سندھ اسمبلی میں ڈپوٹی کے دوران ویڈیو بنا کر اپلوڈ کی تھی جس پر پولیس حکام نے ایکشن لیتے ہوئے ان کو معطل کر دیا تھا۔