اس سال کون سے افراد حج نہیں کرسکیں گے؟

11:48 AM, 8 May, 2022

احمد علی
ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔ تفصیلات کے مطا بق حج کی ادائیگی کے حوالے سے سعودی وزارت حج و عمرہ کا ایک اہم بیان سامنے آیا ہے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فیملی وزٹ ویزے پر سعودی عرب آئے ہوئے غیرملکی حج ادا نہیں کرسکیں گے۔ وزارت حج و عمرہ کے مطابقررواں برس حج ادائیگی کے لیےحج ویزا یا باضابطہ اقامہ ویزا ضروری ہوگا۔ حج کے قواعد اورانتظامات کا اعلان وزارت حج و عمرہ کے تحت ہوگا۔ گزشتہ ماہ سعودی عرب نے حج 2022 کیلئے کوٹہ جاری کیا تھا،انڈونیشیا سے زیادہ سے زیادہ ایک لاکھ 51 افراد کو حج کیلئے آنے کی اجازت ہوگی۔پاکستان سے زیادہ سے زیادہ 81 ہزار 132 افراد حج کیلئے جاسکیں گے۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کا حج کوٹہ 57 ہزار585، نائجیریا کا 43 ہزار 8 ہے۔ افغانستان کا حج کوٹہ 13ہزار 582 اور ترکی کا 37ہزار 770ہے۔برطانیہ کاکوٹہ 12 ہزار 348،امریکہ 9 ہزار 504 اور فرانس کا حج کوٹہ 9 ہزار268 ہے۔افریقی ملک انگولا سے سب سے کم صرف 23 افراد فریضہ حج کیلئے جاسکیں گے۔
مزیدخبریں