قومی انتخابات چند ماہ کے فاصلے پر ہیں، عمران خان
12:39 PM, 8 May, 2023
لاہور: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ قومی انتخابات چند ماہ کے فاصلے پر ہیں اور بدعنوان آئی جی کی قیادت میں اسلام آباد پولیس پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاون میں لگی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ ایک بدعنوان آئی جی کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت کی پولیس ایسے وقت میں تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کیخلاف کریک ڈاؤن میں لگی ہوئی ہے جب قومی انتخابات محض چند ماہ کے فاصلے پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا ہے کہ جب افضل خان جیسے نوجوان، جو یونین کونسل ایف- ٹین سے ہمارا چیئرمین اور ابھرتا ہوا نوجوان رہنما ہے، ایک تحریک کاحصہ ہوں تو پولیس کی بربریت ہمارے عزم کو پختہ ہی کرتی ہے ۔