وزیر اعظم کا مسجد نبوی کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر افسوس کا اظہار
06:47 PM, 8 May, 2023
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مسجد نبوی ﷺ کے سابق امام قاری شیخ محمد خلیل کی وفات پر گہرے رنج اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے مرحوم کی بلندیء درجات کے لیے دعا اور لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ مرحوم قاری شیخ محمد خلیل کی اسلام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے ۔ خیال رہے کہ مسجد نبوی کے سابق امام اور سعودی عرب کے نامور قاری شیخ محمدبن خلیل القاری انتقال کرگئے۔ شیخ محمدبن خلیل القاری مسجد قبا مدینہ منورہ کے امام تھے اور مسجد نبوی میں نماز تراویح کی امامت بھی کرچکے تھے۔ شیخ محمدبن خلیل القاری کا آبائی تعلق مظفر آباد آزادکشمیر سے تھا، ا ن کی نمازہ جنازہ آج بعد نماز مغرب مسجد نبوی میں ادا کی جائے گی۔ ا ن کے والد شیخ خلیل القاری بھی سعودی عرب کے معروف قاری تھے اور متعدد ائمہ حرمین ان کے شاگرد رہ چکے ہیں۔