آئی ایس پی آر کے بیان سےمکمل اتفاق کرتے ہیں،اسد عمر
10:22 PM, 8 May, 2023
اسلام آباد: پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ آئی ایس پی آر کے بیان سےمکمل اتفاق کرتے ہیں، الزامات کے حل کیلئے قانونی راستہ اختیار کیا جائے۔ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ عمران خان نے ایف آئی آر درج کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کرنےکی کوشش کی، اس قانونی راستے کی حمایت کرنے والے ادارے کا یہ مثبت قدم ہو گا۔ اس سے قبل آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ عمران خان نے بغیر ثبوت حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ بے بنیاد الزام لگایا۔یہ من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزام انتہائی افسوسناک ، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہے۔الزام تراشی کا سلسلہ ایک سال سے مستقل جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوجی اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کیلئے نشانہ بنایا جاتا ہے۔سیاسی مقاصد کیلئے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈا کیا جاتا ہے۔ متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ ہے قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔