ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے کیا مانگیں: اسدقیصر

12:25 AM, 8 May, 2024

(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے سینیئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے 9 مئی کے واقعہ سے متعلق کئے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے معافی نہ مانگے کا کہا۔ مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی او ر ایم کیو ایم نے ہمارا مینڈڈیٹ چوری کیا۔

نجی نیوز چینل کی میزبان نے کہا کہ 9 مئی سانحہ کے لئے صدقے دل سے معافی مانگیں پی ٹی آئی والے، اس پر  اسد قیصر نے دوٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ اللہ معاف کرے ہم اپنے باپ سے معافی نہیں مانگتے تو کسی اور سے معافی کیوں مانگیں۔

میزبان نے سوال کیا اب آپ لوگ کیسے آگے بڑھیں گے؟اس پر اسد قیصر نے کہا کہ ہم چاہتے تمام ادارے ملکی قوانین کی عزت کریں، خاتون اینکر و میزبان نے ان کی بات کاٹتے ہوئے کہا وہ کہہ رہے ہیں پی ٹی آئی نفرت پھیلارہی ہے، انتشار پھیلارہی اور پامالی کرتے ہیں۔

اسدقیصرنے کہا کہ ہم چاہتے ہیں ملک میں آئین اور قانون بالا دست ہو، ہم 9 مئی کی کوئی تحریک تیار نہیں کررہے۔ہم چاہتے ہیں ملک میں تمام شہریوں کے مساوی حقوق ہوں، یہ ملک قانون کے مطابق چلے،ملک میں آزاد عدلیہ ہو اور وہ انصاف دے، 9 مئی کو ہم پاکستان پرچم کے ساتھ جلسے کریں گے، ہم کسی بھی صورت پر ملک میں انارکی نہیں چاہتے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی نےمزید کہا کہ ہم کسی سے مذاکرات نہیں کررہے کیو نکہ ہمارا مینڈیڈیٹ مسلم لیگ ن نے چوری کیا ہے، 23 سیٹیں ہیں ان کی جن سے وہ ایک دم اوپر کئے، پہلے وہ ہمارا مینڈیڈیٹ واپس کریں تب تک کوئی بات ان سے نہیں ہوگی۔

نواز شریف خود کو اگر اتنا بڑا لیڈر سمجھتا ہے اور ووٹ کو عزت دو کا نعرہ لگاتا ہے تو کیا اُس نے ووٹ کو عزت دی، اس نے تو ووٹ کو رسوا کردیا۔

پیپلزپارٹی نے کراچی  میں ہمارا مینڈڈیٹ چوری کیا، ایم کیو ایم نے بھی کیا، یہ وہ پارٹیاں ہیں جو مینڈڈیٹ چورہیں،ہم نے اسٹیبلشمنٹ سے بھی بات نہیں کرنی۔ ہم صرف اپنا آئینی اور قانونی حق چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں