بشریٰ بی بی کو بنی گالاسب جیل سےاڈیالہ جیل منتقل کرنےکاحکم

10:51 AM, 8 May, 2024

ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو بنی گالا سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے بشریٰ بی بی کی اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے گزشتہ ہفتے فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

عدالت نے بشریٰ بی بی کی رہائش گاہ بنی گالہ کو سب جیل قرار دینے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو سب جیل میں رکھنے کا نوٹیفکیشن غیر قانونی قرار دے دیا۔

واضح رہے کہ عدالت میں جیل حکام نے جیل میں گنجائش نہ ہونے کا مؤقف اختیار کیا تھا۔جیل حکام نے سیکیورٹی ایشو کی وجہ سے بھی جیل منتقل نہ کرنے کا مؤقف اپنایا تھا۔

یاد رہے کہ بشریٰ بی بی کو 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس سزا سنائی گئی تھی۔

مزیدخبریں