سعودی عرب، پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء

11:03 AM, 8 May, 2024

This browser does not support the video element.

پبلک نیوز: سعودی عرب، پاکستان سرمایہ کاری فورم 2024ء،SIFCکے تحت پاکستان اور سعودی عرب کی دوستی میں ایک نئے باپ کا آغاز ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں سعودی عرب اور پاکستان کے اعلیٰ سطح کے وفود نے بالترتیب پاکستان اور سعودی عرب میں ملاقاتیں کیں،ان ملاقتوں کا اصل مقصد دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری کو فروغ دینا اور ضرورت کے وقت باہمی تعاون کو یقینی بنانا ہے۔

سعودی وفد کی قیادت نائب وزیر برائے سرمایہ کاری ابراہیم المبارک نے کی جن کے ساتھ مختلف شعبوں سے منسلک کم و بیش 30 سرکاری و نجی کمپنیوں کے عہدیداران شامل تھے۔

پاکستان کی جانب سے وزارت توانائی و پیٹرولیم نے وفد کی میزبانی کی اور ایس آئی ایف سی ( SIFC)کے عہدیداران نے خصوصی معاونت کی،اس فورم کا اہم حصہ سعودی اور پاکستانی سرمایہ کاروں کے مابین B2B مذاکرات تھے جن میں مختلف شعبوں سے منسلک پاکستانی تاجروں نے سعودی سرمایہ کاروں کو اپنی کمپنیوں سے متعلق بریفنگ دی اور سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہ کیا۔

سعودی سرمایہ کاروں نے زراعت، توانائی، مائننگ اینڈ منرلز، سیاحت اور آئی ٹی(IT)کے شعبوں میں خصوصی دلچسپی ظاہر کی۔

امید ہے کہ سعودی ولی عہدمحمد بن سلمان کے متوقع دورہ پاکستان کے دوران اہم معاہدوں پر دستخط کئے جائینگے۔

مزیدخبریں