بادامی باغ ہوٹل میں سلنڈر پھٹنے سے 13افراد زخمی,6کی حالت نازک

01:11 PM, 8 May, 2024

ویب ڈیسک: بادامی باغ کے علاقے لاری اڈا کے قریب ہوٹل پر سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 13افراد زخمی  جبکہ 6 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق ریسکیو کا کہنا ہے کہ ملک ہوٹل لاری اڈہ بادامی باغ میں سلنڈر پھٹا ہے۔ریسکیو ایمرجنسی وہیکلز جائے حادثہ پر موجود ہے۔

 ریسکیو کا کہنا ہے کہ واقعہ میں 13 افراد زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 6 شدید زخمی ہیں۔

مزیدخبریں