حج کی تیاریاں مکمل: ہزاروں خوش نصیب عازمین کی روانگی کل سے شروع 

01:37 PM, 8 May, 2024

ویب ڈیسک: ملک بھر سے عازمین حج کی روانگی کیلئے حج پروازوں کا آغاز کل سے کردیا جائے گا۔ اس حوالے سے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عازمین حج کل سے مدینہ منورہ روانہ ہوں گے۔ بتایا گیا ہے کہ کراچی سے کل 2 پروازیں روانہ ہوں گی۔ کراچی سے پہلی حج پرواز رات ایک بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوگی۔ پہلی حج پرواز میں 150 عازمین حج مدینہ روانہ ہوں گے۔ 

اسی طرح دوسری حج پرواز رات دو بجکر 15 منٹ پر روانہ ہوگی۔ دوسری حج پرواز میں 180 عازمین حج روانہ ہوں گے۔ یاد رہے کہ کراچی سے پہلی مرتبہ روڈ ٹو مکہ سروس شروع کی جائے گی۔ جس کے تحت عازمین حج کی امیگریشن پاکستان میں ہوگی۔

مزیدخبریں