ویب ڈیسک: گرمی کی شدت میں اضافے کے بعد صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات 2 ماہ پر محیط ہوںگی۔
وزیر تعلیم نے بتایا کہ موسم گرما کی تعطیلات 7 جون 2024 سے شروع ہوں گی اور 19 اگست 2024 کو ختم ہوں گی۔ توقع ہے کہ محکمہ تعلیم اس حوالے سے آئندہ چند ہفتوں میں نوٹیفکیشن جاری کر دے گا۔
اس سے قبل، نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا تھا کہ جون میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 49.5 ڈگری سیلسیس تک پہنچنے کا امکان ہے۔ مزید یہ کہ اگست میں درجہ حرارت 48.63 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔
سکولوں اور کالجوں میں موسم گرما کی تعطیلات کےشیڈول کااعلان کردیاگیا
02:04 PM, 8 May, 2024