(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کینیڈا کو شکست دیکر تیسری فتح سمیٹ لی۔
قومی ٹیم نے ایونٹ میں اپنے چوتھے میچ میں حریف کینیڈا کو سنسی خیز مقابلے میں شکست دی۔ گرین شرٹس نے میچ 4 کے مقابلے میں 5 گول سے جیتا۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر محمود نے 2 گول اسکور کیے، قومی ٹیم کے رانا عبدالوحید، لیاقت ارشد اور علی غضنفر نے 1،1 گول اسکور کیا۔
قومی ٹیم ایونٹ کے گروپ مرحلے میں اپنا آخری میچ نیوزی لینڈ کے خلاف 10 مئی کو کھیلے گی۔
ایونٹ میں آج میزبان ملائیشیا کے خلاف جاپان کی جیت سے پاکستان اور جاپان ایونٹ کے فائنل میں رسائی حاصل کرلیں گے۔لیکن ملائیشیا کی جیت کی صورت میں پاکستان کو نیوزی لینڈ کے خلاف میچ جیتنا یا ڈرا کرنا ہوگا۔