ویب ڈیسک: محبت کی نئی داستان رقم،غزل نے دونوں ہاتھوں اور پیروں سے محروم کلاس فیلو کو جیون ساتھی بنا لیا۔
تفصیلات کے مطابق آپ نے محبت کی کئی حقیقی اور افسانوی داستانیں سنی رکھی ہوں گی لیکن حیدرآباد میں قربانی کے جذبے سے بھری محبت کی داستان رقم کی گئی ہے
سندھ کے شہر حیدرآباد میں خاتون غزل خان نے دونوں ہاتھوں اور پیروں سے محروم ساحل کو زندگی کا ساتھی بنا کر جہاں محبت کو پایا،وہیں غرض و مفادات سے بھری دنیا میں محبت کی ایک لازوال داستان بھی رقم کر دی۔