8 GB ریم، 256 اسٹوریج والا سستا موبائل فون متعارف

07:30 PM, 8 May, 2024

(ویب ڈیسک) موبائل فون خریدنے والوں کے لئے شاندار خبر آگئی، 8 جی بی ریم اور 256 انٹرنل اسٹوریج والا سستا فون صارفین کے لئے پیش کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق چین کی ZTE ٹیکنالوجی کمپنی نے پاکستان میں سستی بلیڈ سیریز متعارف کرادی، مقامی پاکستانی مارکیٹ میں زیڈ ٹی ای نے انقلاب برپا کردیا ہے، ZTE نےوی 50 ڈیزائن والا نیا اسمارٹ فون متعارف کرایا ہے جو 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج پر مشتمل ہے، مارکیٹ میں یہ سیٹ تین کلرز میں دستیاب ہے، خاص بات ہے کہ اس کی قیمت انتہائی مناسب ہے، موبائل کی قیمت 33،999 سے کم ہوکر 29،999 روپے کی گئی ہے، موبائل کا 50 میگا پیکسل کیمرہ ہے۔

اسی سیریز میں نیا ماڈل A72S بھی دستیاب ہے جس کی 4 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج ہے ، پاکستانی مارکیٹ میں یہ 21،999 میں فروخت کیا جارہا ہے، پرانی قیمت 24،999 تھی۔

A54 بھی ZTE کی سریز میں شامل ہے جو  4 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج رکھتا ہے،  جبکہ 128 اسٹوریج میں بھی ہے، 20،999 سے کم ہوکر اس کی نئی قیمت 18،999 روپے ہے۔

پاکستانی موبائل فون صارفین میں ZTE موبائل فونز کافی مقبول ہوچکے ہیں اور ان کی طلب میں مزید اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے.

مزید برآں ZTE اس سال کے آخر میں پاکستان میں اپنی پریمیم نوبیا سیریز متعارف کروانے کی تیاری بھی کررہا ہے جس میں 5G سے چلنے والے آلات کی متنوع رینج کی نمائش ہوگی۔ 

مزیدخبریں