(ویب ڈیسک ) تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ،اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔
سانحہ 9 مئی کے پرتشدد مظاہروں اور توڑ پھوڑ کو ایک سال مکمل ہوگیا۔ تعلیمی اداروں میں سانحہ 9 مئی کو یوم سیاہ کے طور پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تمام تعلیمی اداروں کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں فیکلٹی اور طلباء کے لیے تقریب کا اہتمام کیا جائے گا، یوم سیاہ منانے کی اہمیت کو اجاگر کرنے کی اہمیت پر زور دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پروگرام کی نگرانی کے لیے انتظامیہ اسکولز کا دورہ کرے گی، تقریب کے دوران کسی کو اسمبلی ہال سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہو گی، پروگرام کے نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کی ذمہ داری پرنسپل پر ہو گی۔