پاکستانی کھلاڑیوں نے ورلڈ کپ میں انوکھا ریکارڈ بنا لیا
07:28 AM, 8 Nov, 2021
دبئی: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2021ء میں ایک دلچسپ اور انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔ پاکستان نے اس عالمی ایونٹ میں 5 میچوں میں کامیابی حاصل کی اور ہر مرتبہ الگ الگ کھلاڑیوں نے مین آف دی میچ کا اعزاز اپنے نام کیا۔ انڈیا کیخلاف پہلے میچ میں پاکستان نے محمد رضوان، بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی کی بہترین کارکردگی کی وجہ سے کامیابی حاصل کی۔ شاہین افریدی نے اپنے 4 اوورز میں اکتیس رن دے کر تین انڈین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز اپنے نام کیا۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں نوجوان فاسٹ بائولر حارث رؤف نے یہ اعزاز اپنے نام کیا۔ انہوں نے چار اوورز میں بائیس رنز دے کر چار وکٹیں اپنے نام کیں۔ افغانستان کیخلاف میچ کے بہترین کھلاڑی آصف علی ٹھہرے۔ انہوں نے سات گیندوں پر 4 لمبے چھکوں کی مدد سے یہ اعزاز حاصل کیا اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار حاصل کیا۔ انہوں نے 25 رنز بنائے۔ https://twitter.com/ESPNcricinfo/status/1457403988299501570?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1457403988299501570%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.humnews.pk%2Flatest%2F360306%2F بعد ازاں نمیبیا کے خلاف ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میچ وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے میچ آف دی میچ جیتا۔ انہوں نے پچاس گیندوں پر 79 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ سکاٹ لینڈ کیخلاف مین آف دی میچ کا یہ اعزاز قومی ٹیم کے سینئر بلے باز شعیب ملک نے حاصل کیا۔ انہوں نے اٹھارہ گیندوں پر 54 رنز بنا کر میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ جیتا۔