پاکستان میں پٹرول بھارت سے سستا، کانگریس کا دعویٰ

07:30 AM, 8 Nov, 2021

احمد علی

پاکستان کی طرح بھارت میں بھی پیٹرول کی قیمتیں بڑھ رہی ہے جس پر اپوزیشن کی جماعت کانگریس نے حکمران جماعت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ، بھارت میں پٹرولیم مصنوعات میں ہوشربا اضافہ، بھارتی جماعت کانگریس مودی سرکار پر برس پڑی، پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے میں سب سے کم قرار دیدیں۔

کانگریس نے دعویٰ کیا ہے کہ چھ پڑوسی ممالک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت ہندوستان سے کم ہے۔ بی جے پی پر تنقید کرتے ہوئے کانگریس کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بی جے پی جھوٹ بول سکتی ہے لیکن اعداد و شمار نہیں بول سکتے۔ کانگریس نے یہ دعویٰ سری لنکا، افغانستان، بنگلہ دیش، پاکستان، نیپال اور بھوٹان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا ڈیٹا شیئر کرتے ہوئے کیا ہے۔ کانگریس کی جانب سے جاری ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق سری لنکا میں پٹرول 68.2 روپے فی لیٹر، ڈیزل 41.1 روپے فی لیٹر ہے ۔ افغانستان میں پیٹرول کی قیمت 62.5 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 57.6 روپے فی لیٹر ہے۔ بنگلہ دیش میں پیٹرول کی قیمت 77.7 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 56.8 روپے فی لیٹر ہے۔ پاکستان میں پیٹرول کی قیمت 60.1 روپے فی لیٹر، ڈیزل 58.7 روپے فی لیٹر ہے۔ نیپال میں پٹرول کی قیمت 81.2 روپے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 70.5 روپے فی لیٹر ہے۔ بھارت میں پٹرول کی قیمت 108.42 روپے فی لیٹر، ڈیزل 100.18 روپے فی لیٹر ہے۔ اس پر پبلک نیوز کے صحافی عدیل وڑائچ کا کہنا تھا بھارت میں اپوزیشن کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر تنقید کرتے ہوئے پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے دیگر ممالک کا تقابلی جائزہ پیش کیا جارہا ہے، خطے میں پاکستان کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کیسی ہیں آپ خود دیکھیں
مزیدخبریں