ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم

08:12 AM, 8 Nov, 2021

احمد علی
کراچی: ( پبلک نیوز) ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہونے لگی۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 11 پیسے کی کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد ڈالر 170.01 سے کم ہوکر 169.90 روپے کا ہوگیا. واضح رہے کہ سعودی عرب کی معاونت کے بعد روپے کی قدر میں اضافے کا رجحان دیکھا جا رہا ہے. دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتےکا آغاز مثبت طور پر ہوا. 100 انڈیکس میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا. انڈیکس 36 پوائنٹس اضافےسے46 ہزار333 پوائنٹس پرٹریڈ کررہا ہے.
مزیدخبریں