پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے،08نومبر2021
11:00 AM, 8 Nov, 2021
بھارت کے لئے بڑی خبر!، بھارتی ٹیم نمیبیا کے خلاف تین اوورز میں میچ ختم کرے تو جلد ائیرپورٹ پہنچ سکتی ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا ٹویٹ، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا پانچویں فتح بھی مبارک، آج کا میلہ شعیب ملک نے لوٹ لیا۔۔۔ قومی ٹیم کی شاندار فتح پر صدر اور وزیراعظم آفس کی مبارکباد، صدر عارف علوی نے کہا دو اور پرفارمنس باقی، انشاء اللہ آپ فاتح بن کر گھر آئیں گے۔ وزیراعظم آفس نے سیمی فائنل کے لیے بیسٹ آف لک کہا، مسلسل پانچویں فتح پر خوشی اور نیک تمناؤں کا اظہار۔۔۔ ٹی 20 ورلڈ میں قومی ٹیم کی ایک اور فتح، پاکستان نے اسکاٹ لینڈ کو بھی 72 رنز سے شکست دے دی، 190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم 117 رنز ہی بنا سکی، شعیب ملک 18 گیندوں پر 54 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کر پلیئر آف دی میچ قرار۔۔۔سیمی فائنل میں پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو مدمقابل ہوں گے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان نے کئی ریکارڈ قائم کر دیے، کپتان بابر اعظم ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی، شعیب ملک نے تیز ترین نصف سنچری کا ریکارڈ برابر کر دیا، 4 نصف سنچریاں بنا کر بابراعظم نے بھی ریکارڈ برابر کیا۔ شعیب ملک ٹی 20 کی تاریخ میں 6 چھکے مارنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی، محمد رضوان رواں سال سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلےباز۔۔۔۔۔ بھارت ٹی20 ورلڈکپ سےباہر، نیوزی لینڈنےافغانستان کو ہراکرسیمی فائنل میں جگہ بنالی، کیویز نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 125رنز کا ہدف باآسانی حاصل کرلیا، پاکستان، نیوزی لینڈ، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی سیمی فائنل میں رسائی۔