پولیس کانسٹیبل کو خاتون سے نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا

12:00 PM, 8 Nov, 2021

شازیہ بشیر
فیصل آباد ( پبلک نیوز) پولیس کانسٹیبل کو خاتون سے نمبر مانگنا مہنگا پڑ گیا۔ نمبر مانگنے پرساتھی خواتین نے کانسٹیبل کو دھو ڈالا۔ خواتین نے مل کر اہلکار کی خوب درگت بنائی۔ شہریوں نے بیچ بچاؤ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق واقعہ ستیانہ کے نواحی گاوٴں میں پیش آیا جب تھانہ ستیانہ کی چوکی جھوک دتہ میں تعینات نشے میں دھت پولیس کانسٹیبل ریاست علی نے خاتون سے نمبر مانگا تو اس کی ساتھی خواتین نے مل کر کانسٹیبل ریاست علی پر تھپڑوں اور گھونسوں کی بارش کر دی۔ خواتین کا یہ بھی کھنا تھا کہ شخص اکثر راہ چلتی خواتین کو چھیڑتا ہے۔ موقع پر لوگوں نے بیچ بچاؤ کرایا اور کانسٹیبل ریاست علی نے خواتین سے معافی مانگ کر جان چھڑائی۔
مزیدخبریں