ڈالر، سونا پھر مہنگا ہونے لگا
02:00 PM, 8 Nov, 2021
کراچی ( پبلک نیوز) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 1روپے کا اضافہ ہوگیا۔ سونے کی قیمت میں 300 روپے کا بڑا اضافہ ہوگیا۔ ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق 1روپے کے اضافے سے ڈالر 172 روپے سے 173روپے پرپہنچ گیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں بھی ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ 50پیسے کے اضافے سے ڈالر 170.01 سے 170.51پر بند ہوا۔ دوسری جانب300 روپے کے اضافے سے فی تولہ سونا1 لاکھ 23 ہزار 300 روپے پر پہنچ گیا۔ 10گرام سونے کی قیمت 257 روپے کے اضافے سے 1لاکھ5 ہزار 710 روپے ہوگئی۔عالمی مارکیٹ میں 01 ڈالر کی کمی سے فی تولہ سونا 1817 ڈالر پر پہنچ گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز انڈیکس میں منفی رجحان رہا۔ مارکیٹ 180پوائنٹس کی کمی سے 47ہزار 115پر بند ہوئی۔ دن بھرمجموعی طورپر380 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا۔ 233 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی جبکہ131 کےشیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔ آج مارکیٹ کی بلند ترین سطح 47,442 جبکہ کم ترین سطح 47,020 رہی۔