علی ظفر کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا
02:30 PM, 8 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو بڑا دھچکا۔ سیشن عدالت نے میشا شفیع کی مستقل حاضری معافی کی درخواست مسترد کر دی۔ ٹرائل کورٹ کے ضمانتی مچلکے جمع کروانے کے حکم کے خلاف بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد۔ عدالت کی جانب سے کہا گیا کہ میشا شفیع آج تک ٹرائل کورٹ میں پیش ہوئیں نہ انہوں نے گواہان کے بیانات جمع کروائے۔ آج تک کیس میں میشا شفیع پر فرد جرم عاٸد نہ ہوسکی۔ میشا شفیع کو حاضری سے استثنی کی درخواست سے ہہلے کورٹ میں پیش ہونا چاہیے تھا۔ میشا شفیع نے ٹرائل کورٹ میں حاضری معافی کی درخواست دی۔ ٹرئل کورٹ نے صرف ایک دن کی حاضری معافی منظور کی آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ ٹرائل کورٹ کو اختیار ہے کہ کسی بھی سٹیج پر ملزم کو حاضری معافی دے سکتی ہے یا طلب کر سکتی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا حکم قانون کے مطابق ہے اس میں کوئی سقم نہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ کا میشا شفیع کی طلبی اور ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم درست ہے۔ میشا شفیع کی حاضری معافی اور مچلکے جمع کروانے کے خلاف درخواست مسترد کی جاتی ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے علی ظفر کے خلاف سوشل میڈیا مہم کیس میں میشا شفیع کو 27 مارچ کو طلب کیا تھا۔ عدالت نے میشا شفیع کو ضمانتی مچلکے جمع کروانے کا حکم بھی دیا تھا۔ میشا شفیع نے جوڈیشل مجسٹریٹ کا فیصلہ سیشن عدالت میں چیلنج کر رکھا تھا۔ ایف آٸی اے نے میشا شفیع سمیت دیگر کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔