متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنر بن گیا
05:00 PM, 8 Nov, 2021
لاہور ( پبلک نیوز) موسمیاتی تبدیلی کے شعبہ میں پاکستان دنیا بھر کے لئے قابل تقلید ملک بن گیا۔ گلاسگو کلائمٹ چینج سربراہی کانفرنس میں پاکستان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری۔ متحدہ عرب امارات بھی وزیراعظم عمران خان کے گرین ویژن کا معترف معاہدہ کرلیا۔ متحدہ عرب امارات بھی پاکستان کا گرین پارٹنر بن گیا۔ امریکہ، جرمنی، برطانیہ اور سعودی عرب بھی پاکستان کا پارٹنر بن چکا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیر موسمیاتی تبدیلی کا پاکستان کے ساتھ معاہدہ ہوگیا۔ پاکستان وزیر موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم اور اماراتی وزیرمریم المحیری نے معاہدہ پر دستخط کئے۔ معاہدے کے تحت دونوں ممالک جلد کلائمٹ چینج کا مشترکہ ورکنگ گروپ بنائیں گے۔ متحدہ عرب امارات 10 بلین ٹری سونامی طرز کے منصوبہ میں پاکستان کی معاونت لے گا۔ متبادل توانائی، پروٹیکٹڈ ایریا انیشییٹو میں پاکستان کے ماڈل بھی یو اے ای شروع کرے گا۔ معاہدے کے تحت لاکھوں پاکستانی متحدہ عرب امارات میں درخت لگائیں گے۔ امارات پاکستان معاہدے کے تحت پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری آنے کے راستے بھی کھل گئے۔ اماراتی وزیر ماحولیات کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بلین ٹری منصوبہ شروع کرکے دنیا کو نیا راستہ دکھایا۔ پاکستان سمیت پوری دنیا کو موسمیاتی خطرات کا سامنا ہے۔ وزیراعظم کا ماحولیاتی اثرات سے بچانے کا ویژن پوری دنیا کو فائدہ دے گا۔