دریائے چناب میں مچھلیوں کے 5لاکھ بچے چھوڑے گئے

06:00 PM, 8 Nov, 2021

شازیہ بشیر
گجرات ( پبلک نیوز) آبی حیات کے تحفظ کیلیے محکمہ ماہی پروری کے ساتھ ساتھ عام لوگ بھی متحرک ہیں۔ گجرات میں محکمہ ماہی پروری نے مخیر حضرات کے تعاون سے مچھلیوں کے 5لاکھ چھوٹے بچے دریائے چناب میں چھوڑے ہیں۔ پاکستان کے دریاؤں اور نہروں میں کم ہوتی آبی حیات کی بقاء کیلئے جہاں محکمہ ماہی پروری اپنی بھر پور کوشش کر رہی ہے وہیں مخیر حضرات بھی پیش پیش ہیں۔ مچھلی کی پیدوار بڑھانے کیساتھ ساتھ مختلف قسم کی بیماریوں سے بچنے کیلئے اب تک مچھلیوں کے 23 لاکھ بچے دریائے چناب میں چھوڑے جا چکے ہیں۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر فشریز کا کہنا تھا مخیرحضرات کے تعاون سے اس نیکی کے کام کو انجام دیا گیا ہے جس میں نہ صرف مچھلی کی افزائش میں اضافہ ہوگا بلکہ دل کو روحانی سکون بھی حاصل ہوگا۔ مچھلی کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد بچے دریا میں چھوڑنے والے سید انتصار حسین کا کہنا تھا کہ وہ یہ عمل پچھلے کئی سالوں سے کررہے ہیں۔ اس نیک کام میں شامل ہونے کیلیے دیگر مخیر حضرات کو بھی آگے آنا چاہیے تاکہ مچھلی کی پیداوار کے ساتھ ساتھ موحول کی بہتری کیلیے کام کیا جا سکے۔
مزیدخبریں