نیب کی عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع

09:14 AM, 8 Nov, 2022

احمد علی
اسلام آباد: قومی احتساب بیورو ( نیب ) نے سابق وزیر اعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے گذشتہ ماہ عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں الزامات ثابت ہونے پر قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار کر دے دیا تھا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست زیر سماعت ہے اور دوسری جانب عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ نیب ذرائع کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے بیرون ملک سربراہان مملکت سے ملنے والے تحائف خریدتے وقت ان کی قیمتوں کے غلط تخمینے کے معاملے کی چھان بین بھی کررہا ہے۔ نیب نے معاملے کی تحقیقات کے حوالے سے کابینہ ڈویژن اور سرکاری توشہ خانہ سے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا ہے اور ڈی جی نیب راولپنڈی توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کی نگرانی کررہے ہیں۔
مزیدخبریں