'ممکنہ جنگی جرم'،اسرائیل کے ایمبولینس حملے کی تحقیقات ہونی چاہیے، ہیومن رائٹس واچ
04:13 PM, 8 Nov, 2023
ہیومن رائٹس واچ کا کہنا ہے کہ ایمبولینس پر اسرائیلی حملے کی ممکنہ جنگی جرم کے طور پر تحقیقات کی جانی چاہیے اور غیر قانونی حملوں میں استعمال ہونے والے ہتھیاروں کی فراہمی کے خلاف اقوام کو خبردار کیا جانا چاہیے۔ ہیومن رائٹس واچ نے کہا ہے کہ جمعے کو تباہ ہونے والی گاڑی کے قریب سے کم از کم 21 ہلاک یا زخمی ہونے والے افراد کی ویڈیو کی تصدیق کی ہے جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔ ہیومن رائٹس واچ کے مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے ڈائریکٹر لاما فقیہ نے کہا، "مسلح تنازعات میں زخمیوں کو محفوظ طریقے سے ہسپتالوں تک پہنچانے کی ضرورت بہت اہم ہے، اس لیے جنگ کے قوانین صرف اس مقصد کے لیے استعمال ہونے والی ایمبولینسوں کو خصوصی تحفظ فراہم کرتے ہیں۔" انہوں نے کہا کہ "ڈاکٹروں، نرسوں اور ایمبولینسوں کو اپنا کام کرنے کے قابل ہونا چاہیے اور ہر حال میں ان کی حفاظت کی جانی چاہیے۔