نگران حکومت کا رجسٹرڈ افغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں6 ماہ کی توسیع کافیصلہ

05:56 PM, 8 Nov, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ذرائع کے مطابق نگران حکومت نے رجسٹرڈافغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں6 ماہ توسیع کافیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران حکومت نےرجسڑڈافغان مہاجرین سےمتعلق بڑافیصلہ کرلیا ، رجسٹرڈافغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت میں6 ماہ کی توسیع کافیصلہ کیا ہے، نگران وفاقی کابینہ نے سرکولیشن سمری پر منظوری دیدی ہے۔ ذرائع کے مطابق پی او آرمیں توسیع کااطلاق رجسٹرڈ افغان مہاجرین اور ان کےفیملی ممبرزپرہوگا، وزارت خارجہ اوروزارت داخلہ نے پی او آرکی مدت بڑھانے کی سفارش کی تھی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ نے پی اوآرکی مدت میں31دسمبر 2023تک توسیع کی تجویز دی، پی او آر میں توسیع کا اطلاق یکم جولائی2023 سے31دسمبر 2023کیلئے ہوگا۔ ذرائع کے مطابق رجسٹرڈافغان مہاجرین کیلئے رجسٹریشن کارڈکی مدت30 جون2023 کو ختم ہوگئی تھی ، پاکستان میں رجسٹرڈ افغان مہاجرین کی تعداد13لاکھ سے زیادہ بنتی ہے۔
مزیدخبریں