1 ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ

07:41 PM, 8 Nov, 2023

احمد علی
اسلام آباد: ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ بجلی صارفین کیلئے بری خبر، ایک ماہ کیلئے بجلی کی قیمت میں فی یونٹ 40 پیسے کا اضافہ ہوگیا۔ نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، اضافہ ستمبر کی فیول پرائیس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔ نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی صارفین سے اضافی وصولیاں نومبر کے بلز میں کی جائیں گی، اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔
مزیدخبریں