لاہور :ایئرکوالٹی 1175،سانس لینا دشوار،1200سے زائدافرادہسپتال پہنچ گئے

09:37 AM, 8 Nov, 2024

ویب ڈیسک:لاہور اور ملتان سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی شدت برقرار ہے، آلودہ فضا میں سانس لینا انسانی صحت کیلئے خطرناک بن چکا ہے۔ایئرکوالٹی 1175 ہوگیا جبکہ 1200سے زائدافرادہسپتال پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور آلودگی کے اعتبار سے دنیا میں آج بھی پہلے نمبر پر براجمان ہے، گرین لاک ڈاؤن کے باوجود ایئر کوالٹی انڈیکس 700 سے تجاوز کر گیا ہے، شہر کے متعدد علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 1000 سے بھی اوپر چلا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان میں بھی فضائی آلودگی اس وقت خطرناک صورتحال اختیار کر چکی ہے اور شہر کے کئی علاقے شدید سموگ کی لپیٹ میں ہیں۔

اس حوالے سے ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ سموگ کے باعث آنکھوں اور گلے کے انفیکشن کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے، ایک ماہ میں ایک لاکھ سے زائد شہری متاثر ہوئے ہیں جس میں زیادہ تعداد بزرگ اور بچوں کی ہے۔

پاکستان کے 7شہر ماحولیاتی آلودگی میں سب سے آگے، ملتان 2135 اسکور سے فضائی آلودگی میں ٹاپ کر گیا۔676 اسکور سے لاہور دوسرے ، 290 اسکور سے پشاور تیسرے اور 245 اسکور سے اسلام آباد چوتھے نمبر پر ہے۔

خیبر پختونخوا کا شہر ہری پور 219 اسکور سے پانچویں، 192 اسکور سے راولپنڈی چھٹے اور 106 اسکور سے کراچی ساتویں نمبر پر ہے۔لاہور کے اردگرد ہوا کی رفتار 11 کلومیٹر فی گھنٹہ اور ملتان کے قریب 7 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔ 

محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 10 روز سموگ کی صورتحال ایسے ہی رہے گی۔

محکمہ ماحولیات کے مطابق سموگ سے لاہور، شیخوپورہ اور ملتان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، نجی سکولوں میں تمام قسم کی سرگرمیوں پر پابندی لگا دی گئی، اساتذہ کی حاضری بھی آن لائن ہوگی، سکولوں کے تفریحی ٹرپ اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر بھی پابندی عائد ہے۔

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں پر مزید پابندیاں عائد،خلاف ورزی پرسخت کارروائی ہوگی

سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں تعطیلات کے دوران تمام سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔چھٹیوں کے دوران سکولوں کے ٹرپ لیجانے اور کھیلوں کے مقابلے کروانے سمیت پیرنٹس ٹیچرز میٹنگ کے انعقاد پر بھی پابندی ہوگی،احکامات نہ ماننے پر سکولز کیخلاف کاروائی ہوگی۔

چھٹیوں کے دوران پرائیوٹ سکولوں میں والدین اور ٹیچرز میٹنگ ہر گز نہیں ہو گی،اسموگ کے باعث سکولوں میں 17 نومبر تک تعطیلات دی گئی ہیں۔سرکاری سکولوں کے اساتذہ گھروں سے بچوں کی آن لائن کلاسسز لیں گے۔

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے تمام سرکاری و پرائیوٹ سکولوں کو مراسلہ جاری کردیا۔احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے والےسکولوں کیخلاف سخت کارروائی کیجائے گی۔

پنجاب میں پارکس، تفریحی مقامات، تاریخی مقامات، عجائب گھر بند

اسموگ کی خطرناک صورتحال کے پیش نظر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر10 دن کے لئے بند کردئیے،اس حوالے سےنوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کےمطابق یہ پابندی 8 نومبر سے 17 نومبر تک لاگو رہےگی۔نوٹیفکیشن میں خبردار کیا گیا ہے کہ خلاف ورزی پرگرفتاری ہوگی اور جرمانے کی سزا بھی ہو سکتی ہے

مزیدخبریں