ویب ڈیسک: 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں اہم پیشرفت،جے آئی ٹیز نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی،تفتیش میں فوادچودھری، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قراردیئے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت لاہور 9مئی جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں ملزمان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت اے ٹی سی کے جج ارشد جاوید نے کی۔
علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت دیگر ملزمان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی۔
انسداددہشتگردی عدالت کے جج نے ملزمان کی ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایک روز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست آخری بار منظور کررہا ہوں، آئندہ ملزمان پیش ہوں۔
دوسری جانب جے آئی ٹیز نے جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں تفتیش مکمل کرلی ،تفتیش میں فوادچودھری، علیمہ خان اور عظمیٰ خان سمیت تمام ملزمان قصور وار قرار دیئے گئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عبوری ضمانتوں میں ولی خان قصور وار نہیں پایا گیا۔
عدالت نے تمام ملزمان کو حتمی دلائل کیلئے طلب کرتے ہوئے عبوری ضمانتوں میں سماعت 7دسمبر تک توسیع کردی۔