بھارت نے پاکستان میں چیمپیئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کردیا

03:51 PM, 8 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) بھارت کی جانب سے   پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے میچز کھیلنے سے انکار کر دیا  گیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے دعوی کیا  ہے کہ  بھارتی کرکٹ ٹیم آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان نہیں جائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے  مطابق بی سی سی آئی نے پاکستان کے دورے پر اپنا موقف برقرار رکھا ۔بھارتی اپنے میچز غیر جانبدار مقام پر کھیلنا چاہتی ہے،بی  سی سی آئی نے اپنے فیصلے سے پی سی بی اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو آگاہ کر دیا ۔

بدلے ہوئے شیڈول کے تحت ہندوستان کے میچ یو اے ای میں ہو سکتے ہیں۔


 ذرائع کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا انعقاد ‘ہائبرڈ ماڈل’ میں کیا جا سکتا ہے۔ آخری بار پاکستان نے 2023 میں ایشیا کپ کی میزبانی کی تھی، اس کا انعقاد بھی ایک ‘ہائبرڈ ماڈل’ میں ہوا تھا جس میں  بھارتی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا میں اپنے میچ کھیلے تھے کیونکہ   انتہا پسند مودی حکومت  نے  بھارتی کھلاڑیوں کو پاکستان جانے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔


 یادرہے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اپنی طرف سے کسی بورڈ کو اپنی حکومتی پالیسی کے خلاف جانے پر مجبور نہیں کر سکتی ہے ۔


پی سی بی کے تجویز کردہ عارضی شیڈول کے مطابق   بھارت اور پاکستان کے درمیان چیمپئنز ٹرافی کا میچ اگلے سال یکم مارچ کو لاہور میں ہونا ہے۔ 


ٹورنامنٹ کا آغاز 19 فروری 2025 کو کراچی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا میچ سے ہوگا۔ فائنل 9 مارچ کو قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

مزیدخبریں