یوٹیوبرز کوتھانوں میں کھلی چھوٹ،حکم جاری کرتےڈکی بھائی کی ویڈیو وائرل

04:23 PM, 8 Nov, 2024

ویب ڈیسک: (علی چودھری)لاہور پولیس نے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز کو کھلی چھوٹ دے دی ،یوٹیوبرز تھانوں کے اندر جا کر وی لاگ بنانے لگے،پولیس حکام یوٹیوبرز کے سامنے تمام قوانین بھول گئے۔

تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ کی پابندی کے باوجود یوٹیوبرز   تھانے میں ہتھکڑی لگے ملزم کے ساتھ وی لاگ بناتا رہا،یوٹیوبر نا صرف وی لاگ بناتارہا بلکہ عدالت کو ملزم کو سزا دینے کے حوالے سے احکامات دیتا رہا،پولیس کی موجودگی میں قانون کی خلاف ورزی پر پولیس خاموش تماشائی،یوٹیوبر ڈکی بھائی تھانہ سندر میں ہتھکڑی لگے ملزم کے ساتھ وی لاگ بناتا رہا،یوٹیوبر ڈکی بھائی نے زیر حراست ملزم کی ویڈیو بنا کر انٹرنیٹ پر وائرل بھی کر دی۔

فوٹیج میں یوٹیوبر کو پولیس کی موجودگی میں زیر حراست ملزم سے سوال و جواب کرتے دیکھا جا سکتا ہے، پولیس اہلکار خود زیر حراست ملزم کو ویڈیو بناتے یوٹیوبر کے سامنے پیش کرتے ہیں،پولیس نے عام سائلین اور صحافیوں پر تھانوں میں ویڈیوز بنانے پر پابندی لگا رکھی ہے،ہائیکورٹ نے زیر حراست ملزمان کی شکل دیکھانے اور انٹرویو کرنے پر پابندی لگا رکھی ہے،یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اس کی اہلیہ کو چند روز قبل اسلحہ کی نمائش پر بھی حراست میں لیا گیا تھا۔

مزیدخبریں