عمران خان اور بشری بی بی کیخلاف190ملین پاؤنڈکیس میں اہم پیشرفت

04:30 PM, 8 Nov, 2024

ویب ڈیسک: عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 11نومبرتک کیلئے ملتوی کردی۔

تفصیلات کے مطابق 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کی۔بانی پی ٹی آئی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ بشریٰ بی بی عدالت پیشی کیلئے اڈیالہ جیل پہنچی۔

عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 342 کا بیان جمع کرانے کیلئے سوال نامہ فراہم کردیا۔

دونوں ملزمان کو اناسی اناسی سوالات پر مشتمل سوال نامہ فراہم کردیا گیا۔

نیب کے پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی اور امجد پرویز ٹیم کے ہمراہ پیش ہوئے۔

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر پیش ہوئے۔

عدالت نے 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔

مزیدخبریں