جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر، سند ھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہوسکا

04:45 PM, 8 Nov, 2024

(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق جوڈیشل کمیشن آف پاکستان  کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس موخر کردیا گیا،   جوڈیشل کمیشن اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچز کے ججز کا فیصلہ نہ ہو سکا۔ 

ذرائع کے مطابق چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے اجلاس کی صدارت کی، جوڈیشل کمیشن اجلاس میں 11 ممبران نے شرکت کی، جسٹس جمال مندوخیل اور نمائندہ پاکستان بار اختر حسین جوڈیشل اجلاس میں نہ پہنچ پائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس منیب اختر ، جسٹس امین الدین خان شریک ہوئے، اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ،اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان بھی موجود تھے۔اس کےعلاوہ اپوزیشن سے عمر ایوب،شبلی فراز ،حکومت سے فاروق ایچ نائیک، شیخ آفتاب احمد اور روشن خورشید بروچہ بطور ممبر بھی موجود تھی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 25 نومبر کو دوبارہ ہوگا،  اجلاس کی پریس ریلیز بعد میں جاری کی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ  مختلف ججز کے ناموں پر غور کیا گیا ہے،  25 نومبر کو اجلاس دوبارہ ہوگا،  25 نومبر تک سندھ ہائیکورٹ کے تمام ججز آئینی مقدمات سن سکتے ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ  جسٹس مندوخیل کی فلائیٹ کی وجہ سے وہ  کچھ دیر اجلاس میں شامل ہوئے،  ممبر اختر حسین کی اہلیہ علیل ہونے کی وجہ سے وہ بھی شامل نہ ہوئے۔

مزیدخبریں