شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا

11:00 AM, 8 Oct, 2021

شازیہ بشیر
لاہور ( پبلک نیوز) اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔ شہباز شریف نے اپنا جواب ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرایا جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی۔ ایف آئی اے ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے) نے مسلم لیگ (ن) کےصدر اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو منی لانڈرنگ کیس میں 20 سوالات پر مشتمل سوال نامہ بھیجا تھا۔ واضح رہے کہ شہبازشریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہبازسمیت فیملی کے دیگر افراد پر25 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا کیس ہے۔
مزیدخبریں