افغان شہر قندوز کی مسجد میں دھماکا، 100افراد جاں بحق

02:26 PM, 8 Oct, 2021

شازیہ بشیر
پبلک نیوز: افغان شہر قندوز کی مسجد میں دھماکا، 100افراد جاں بحق 200سےزائد زخمی۔ طالبان اہلکاروں نےعلاقےکا محاصرہ کرلیا۔ ذبیح اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ طالبان کی خصوصی فورسز دھماکے کے مقام پر پہنچ گئیں ہیں۔ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، ابھی کسی بھی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ میڈیا کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔  افغانستان میں طالبان کی عبوری حکومت کے محکمہ اطلاعات و ثقافت کے سربراہ مطیع اللہ روحانی نے دھماکے کی تصدیق کی ہے اور متعدد ہلاکتوں کا بتایا ہے۔ انہوں نے بھی تصدیق کی کہ دھماکا خود کش تھا۔
مزیدخبریں