پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات9 بجے،8اکتوبر 2021

04:10 PM, 8 Oct, 2021

شازیہ بشیر
وزیراعظم نے افغانستان کے متعلق خصوصی سیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ خصوصی سیل افغانستان میں انسانی امداد کے لیے بین الاقوامی روابط میں کردار ادا کرے گا افغان شہر قندوز کی مسجد میں دھماکا، 100افراد جاں بحق 200سےزائد زخمی۔ طالبان اہلکاروں نےعلاقےکا محاصرہ کرلیا پاکستان کرکٹ بورڈ کی کامیاب پالیسی۔ نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ حکام نے کیوی ٹیم کا دورہ پاکستان ری شیڈول کرنے پر غور شروع کر دیا پنجاب بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 189 مریض رپورٹ ہوئے، صرف لاہور سے ڈینگی کے 139 مریض رپورٹ ہوگئے ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں . آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تبدیلیاں . اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد اور حیدر علی کوپندرہ رکنی قومی اسکواڈ کا حصہ بنالیا
مزیدخبریں