پبلک نیوز ہیڈلائنز، رات12 بجے،9اکتوبر 2021
07:10 PM, 8 Oct, 2021
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں تین تبدیلیاں کردی گئیں پنجاب بھرمیں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ جاری ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے ڈینگی کے 189 مریض رپورٹ ہوئے، صرف لاہور سے ڈینگی کے 139 مریض رپورٹ ہوگئے پبلک نیوز: بجلی صارفین کیلئے بری خبر۔ بجلی ایک روپے 95 پیسے مذید مہنگی کر دی گئی۔ نیپرا نے اگست کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں منظوری دیدی۔ نوٹیفیکیشن جاری اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے کو جواب جمع کرادیا۔ شہباز شریف نے اپنا جواب ایف آئی اے کے دفتر میں جمع کرایا جس کا تحقیقاتی ٹیم جائزہ لے گی ملک بھر میں کووڈ ٹیسٹ مثبت آنے کی شرح 2 فیصد سے کم ہو گئی۔ ایک روز میں 912 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ مزید 26 مریض انتقال کر گئے۔ فعال کیسز کی تعداد 43 ہزار 648 ہو گئی۔ 2 ہزار 761 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے