رانا ثناءاللہ کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
08:48 AM, 8 Oct, 2022
راولپنڈی: وفاقی وزیرِ داخلہ رانا ثنا اللہ کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے۔ اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نے رانا ثنا اللہ کے وارنٹس گرفتاری جاری کردیے. تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ کی گرفتاری کےلئے پنجاب پولیس روانہ ہو گئی ہے ،اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ نےوارنٹ گرفتاری اینٹی کرپشن انکوائری میں حاضر نہ ہونے پر جاری کئے، اینٹی کرپشن نے رانا ثناء اللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے.